أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

یہ ہے وہ جہنم جس کی تم کو وعید سنائی گئی تھی

دوزخ کے عذاب کی شدت

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا : یہ ہے وہ جہنم جس کی تمہیں وعید سنائی گئی تھی (یٰسٓ : ٣٦)

یعنی اے مجرمو ! تمہیں دنیا میں رسولوں کی زبان سے دوزخ سے ڈرایا گیا تھا کہ اگر تم ایمان نہ لائے تو تم کو دوزخ میں جھونک دیا جائے گا۔

جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شیطان کو مخاطب کرکے فرمایا :

ترجمہ (ص : ٥٨ )… میں تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے ضرور جہنم کو بھر دوں گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 63