أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ۞

ترجمہ:

بیشک تمہاری عبادت کا مستحق ضرور ایک ہے

بعض کفار فرشتوں کی عبادت کرتے تھے ‘ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی قسم کھا کر فرمایا بیشک تمہاری عبادت کا مستحق ضرور ایک ہے ‘ یعنی جن کو تم اپنا معبود قرار دیتے ہو وہ تو خود اس کے شاہد ہیں کہ تمہاری عبادت کا مستحق صرف ایک ہے اور وہ اللہ عزو جل ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 4