فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Sunday، 7 February 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۞
ترجمہ:
پھر قرآن کی تلاوت کرنے والی ان جماعتوں کی قسم جو ذکر کرتی ہیں
تیسری آیت میں فرمایا پھر قرآن کی تلاوت کرنے والی ان جماعتوں کی قسم جو ذکر کرتی ہیں
اس سے وہ مسلمان مراد ہیں جو نمازوں میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور اس سے وہ مسلمان بھی مراد ہوسکتے ہیں جو خا رج از نماز قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوں ‘ اور اس سے علماء مبلغین بھی مراد ہوسکتے ہیں جو عقائد اسلام اور احکام شرعیہ کی تبلیغ کے مواعظ اور خطبات میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں ‘ اور اس سے حمد اور تسبیح کرنے والوں کو بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 3