اسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے عمل
حدیث نمبر 616
روایت ہے حر ت اوس ابن اوس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے جو جمعہ کے دن نہلائے اور نہائے ۱؎ اور جلدی آئے اور جلدی کام کرے ۲؎ اور پیدل آئے سوار نہ ہو۳؎ اور امام سے قریب بیٹھے اور کان لگا کر سنے۴؎ اور کوئی بہوئدگی نہ کرے تو اسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے عمل روزوں اور شب بیداریوں کا ثواب ملے گا۵؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی نماز سے پہلے بیوی سے صحبت کرے تاکہ وہ بھی نہائے اور یہ بھی نہائے اور جمعہ کے وقت دل میں سکون رہے،نگاہیں نیچی رہیں۔بعض نے فرمایا ان دو لفظوں کے معنی یہ ہیں کہ کپڑے دھوئے اور خود نہائے،بعض کے نزدیک یہ معنی ہیں کہ خطمی وغیرہ سے سر دھوئے اور نہائے۔
۲؎ یعنی مسجد میں بھی جلد حاضر ہو اور جو نیکیاں کرنی ہوں ذکر،تلاوت،صدقہ،خیرات وہ سب کچھ جلدی کرے اسی لیئے بعض حضرات زیارت قبور بھی نماز سے پہلے ہی کرتے ہیں،ان کا ماخذ یہ حدیث ہے۔
۳؎ تاکہ ہر قدم پر نیکیاں ملیں عید کے دن عید گاہ کو پیدل جانا بھی بہتر ہے۔
۴؎ تاکہ خطبہ سنے بھی اور خاموش بھی رہے کیونکہ دور والا خاموش تو رہے گا سن نہ سکے گا،کوشش کرے کہ صف اول میں بیٹھے۔
۵؎ حدیث بالکل ظاہری معنی پر ہے اس میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں،یہ مسجد میں آنے کا ثواب ہے پچھلی حدیثوں کا مضمون اس کے خلاف نہیں،اجر بقدر عمل ملتا ہے۔