حدیث نمبر 619

روایت ہے حضرت معاذ ابن انس جہنی سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جس نے جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اس نے دوزخ کی طرف پل بنالیا ۲؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔

شرح

۱؎ مرقاۃ میں ہے کہ مؤلف سے اس نام سے بھول ہوئی کیونکہ معاذ ابن انس کے والد یعنی انس جہنی صحابی نہیں۔حق یہ ہے کہ عبارت یوں ہے”عَنْ سَھْلِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ اَبِیْہِ”یا یہاں “عَنْ اَبِیْہِ”درست نہیں۔واﷲ اعلم!

۲؎ یعنی یہ پھلانگنا سخت گناہ ہے اور دوزخ میں جانے کا ذریعہ کیونکہ اس میں مسلمانوں کی توہین بھی ہے اور ایذا بھی،ہاں اگر اگلی صفوں میں جگہ ہو اور لوگ سستی سے پیچھے بیٹھ گئے ہوں تو اس جگہ کو پُر کرنے کے لیئے آگے جاسکتا ہے کیونکہ یہاں قصور ان بیٹھنے والوں کا ہے نہ کہ اس کا۔