والدین اولاد کے لئے جنت ہیں
والدین اولاد کے لئے جنت ہیں
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’’ والدین کا اولاد پر کیا حق ہوتا ہے ؟ ارشاد فرمایا ’’ھُمَا جَنَّتُکَ وَ نَارُک‘‘ وہ دونوں تیری جنت یا دوزخ ہیں۔ (مشکوٰۃ شریف)
میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!تاجدار کا ئناتﷺ نے والدین کو ’’جنت یا دوزخ ہیں ‘‘فرماکر اپنے اُمّتیوں کو واضح کردیا کہ والدین تمھارے لئے بہت بڑی نعمت ہیں جس طرح دنیا میں وہ تمھاری راحت کا ذریعہ ہیں کہ تمھاری پیدائش سے پہلے تمھارے لئے گھر، رزق،علاج و معالجہ،نگہداشت وغیرہ ان ساری چیزوں کا انتظام کرتے ہیں اسی طرح اگر تم ان کی خدمت کرو، ان کا خیال رکھو، ان کو خوش رکھو تو یہ تمھارے لئے حصولِ جنت کا ذریعہ بن جائیں گے اور اگر تم نے ان کو ناراض رکھا تو ان کی ناراضگی سے ان کا کچھ نہیں بگڑے گا بلکہ احسان فراموشی کے بدلے میں تم جہنم کے حقدار بن جا ئو گے۔ لہذ ا ہمیں چاہئے کہ ہم والدین کو خوش کرکے ان کی خدمت کرکے جنت کے حقدار بنیں۔ اللہ ہم سب کو رحمت عالم ﷺ کے صدقہ و طفیل والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ وعلیٰ آلہ افضل الصلوۃ والتسلیم