وقت وقت کی بات ہے
sulemansubhani نے Tuesday، 9 February 2021 کو شائع کیا.
وقت وقت کی بات ہے ۔
عہد عباسیہ میں جبکہ مسلمانوں کے علوم وفنون کی گرم بازاریاں جاری تھیں، عباسی دور کے ایک نامور وزیر نظام الملک کا طریقہ یہ تھا کہ وہ جس علاقے میں دیکھتا کہ کوئی بڑا عالم موجود ہے وہ وہیں اسے ایک مدرسہ کھلوا دیتا، اس مدرسے کو چلانے کے لئے وقف قائم کر دیتا اور وہ عالم اس مدرسے کے ذریعے اس علاقے میں علم وادب کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالتا ۔
پھر زمانہ بدل گیا
اب ہمارے سیاستدانوں کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جس علاقے میں دیکھتے ہیں کہ کوئی بڑا بد معاش موجود ہے وہ وہیں اسے پارٹی کا دفتر کھلوا دیتے ہیں، جو علاقے سے بھتہ وصول کر کے گویا دفتر کے لئے “وقف” کا بندوبست خود کر لیتا ہے ۔
بس وقت وقت کی بات ہے 
ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر
ٹیگز:-
ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر