ماں کے قدموں میں جنت
ماں کے قدموں میں جنت
حضرت معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جاہمہ رضی اللہ عنہ نے حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں عرض کیا میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں آپ کی خدمت میں مشورہ کے لئے حاضر ہوا ہوں آپ نے فرمایا تیری والدہ ہیں ؟ عرض کیا ہاں والدہ ہیں۔ فرمایا’’ فَاَلْزِمْھَا فَاِنَّ الْجَنَّۃَ عِنْدَ رِجْلِھَا‘‘اپنی والدہ کی خدمت کرو جنت اس کے قدموں تلے ہے۔ (مشکوٰۃ شریف)
میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!جہاد یقینا بہت بڑی عبادت ہے لیکن اگر ماں گھر میں موجود ہے اور اس حال میں ہے کہ اس کو خدمت کے لئے اولاد کی ضرورت ہے تو چاہئیے کہ اپنی ماں کی خدمت کرے اسکے قدموں کو چومے کہ اللہ نے ماں کے قدموںکے نیچے جنّت رکھ دیا ہے جس طرح اللہ کی راہ میں جان دے کر جنّت مل سکتی ہے اسی طرح اگر کوئی اپنی ماں کی خدمت کے لئے اپنا مال، وقت، جان خرچ کرے تو اللہ اسے جنّت کا مستحق بنا دیگا اور جنّت ماںکے قدموں سے دور نہیں ہے بلکہ قدموں کے نیچے ہے۔ خدار ا! اگر ماں زندہ ہو تو روز اس کے قدموںکو چوم کر جنّت کی چوکھٹ کے چومنے کا مزہ لیتے رہو اللہ ہم سب پر والدہ کا سایہ دراز تر فرمائے اورانکے قدموںکوچوم کر جنّت کی چوکھٹ چومنے کا ثواب حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ وعلیٰ آلہ افضل الصلوۃ والتسلیم