وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Wednesday، 10 February 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ۞
ترجمہ:
وہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ! یہی سزا کا دن ہے
الصّٰفّٰت : ٢٠ میں ہے ‘ مردہ کافر زندہ ہونے کے بعد کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ! اس آیات میں وَ یل کا لفظ ہے ‘ زجاج نے کہا کسی مصیبت یا ہلاکت کے وقت یہ لفظ کہا جاتا ہے ‘ انہیں افسوس ہوگا کہ دنیا میں وہ جو شرک ‘ کفر اور ظلم کرتے رہے تھے اب اس کی باز پرس اور سزا کا دن آگیا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 20