خطبہ میں سورۂ قٓ
sulemansubhani نے Tuesday، 16 February 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 635
روایت ہےحضرت ام ہشام بنت حارثہ ابن النعمان سے فرماتی ہیں کہ میں نے سورۂ ق والقرآن المجید رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پاک سے ہی یاد کی جسے آپ ہرجمعہ کو منبر پر پڑھتےتھے جب کہ لوگوں کوخطبہ فرماتے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس طرح کہ کسی خطبہ میں سورۂ قٓ کی کوئی آیت اورکسی میں دوسری آیت کیونکہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے پوری سورۂ قٓ کسی خطبہ میں نہیں پڑھی یہ چونکہ جمعہ میں حاضر رہتی تھیں اس لیئے سنتے سنتے اس سورۃ کی حافظہ ہوگئیں۔
ٹیگز:-