نماز جمعہ ظہر کی طرح سردیوں میں جلدی پڑھو اورگرمیوں میں دیر سے
sulemansubhani نے Tuesday، 16 February 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 629
روایت ہےحضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سخت سردی ہوتی تو نماز جلدی پڑھ لیتے اور جب سخت گرمی ہوتی تو نماز ٹھنڈی کرتے یعنی جمعہ کی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی بہت قوی دلیل ہے کہ نماز جمعہ ظہر کی طرح سردیوں میں جلدی پڑھو اورگرمیوں میں دیر سے۔امام شافعی کے ہاں جمعہ ہمیشہ جلدی پڑھنا سنت ہے لیکن یہ حدیث ان کے سخت خلاف ہے،اس کی کوئی تاویل بھی نہیں ہوسکتی۔
ٹیگز:-