صحابہ و اہلبیت کی عزت
صحابہ و اہلبیت کی عزت
✍️ محمد اشفاق مدنی
اسلام دین فطرت ہے یہ اپنی اصلی حالت پر برقرار ہے اور ہمیشہ رہے گا البتہ مختلف نظر و فکر کے لوگ تشریحات میں غلطی کر گزرتے ہیں آپ نے ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی ہے کہ اسلام کا محور و مرکز وحدانیت و رسالت اور محبت و ادب ہے جس تشریح میں اس کا فقدان ہو وہ قابل رشد و ہدایت نہیں کائنات بنانے والے اللہ جل و علا نے حضرت محمد رسول اللہ علیہ السلام کو تمام تر عزتوں کا حقدار بنایا جو ان کی عزت نا کر سکا وہ دربار باری تعالی سے دھتکارا گیا اللہ نے اپنے پسندیدہ بندے سیدنا محمد عربی علیہ السلام کو معزز گھرانہ اور عزت والے اصحاب عطا فرمائے ان میں سے کسی ایک کے لیے بھی دل میں رتی برابر کھوٹ لانا اللہ کی ناراضگی مول لینے کے مترادف ہے تاریخی واقعات کی تشریحات لوگ جیسی مرضی بیان کریں ایک مسلمان پر یہ بات لازم ہے کہ وہ ان ہستیوں کی عزت دل سے کرتا رہے اور کسی بھی طرح کا بیر و کجی اپنی نظر و فکر میں نہ لائے ہمیشہ باادب رہے گا تو اللہ کریم کے کرم کا حقدار ٹھہرے گا ۔۔۔۔ ان شاء اللہ