ماں کے قدم کو بوسہ دینے کی فضیلت
ماں کے قدم کو بوسہ دینے کی فضیلت
ایک روز ایک شخص نے حضرت ابو اسحاق علیہ الرحمہ سے ذکر کیاکہ مَیں نے رات کو خواب میں آپ کی داڑھی یاقوت اور جواہر سے مرصع دیکھی ہے حضرت ابو اسحٰق علیہ الرحمہ فرمانے لگے تونے سچ کہا رات کو میں نے اپنی ماں کے قدم چومے تھے یہ اس کی برکت ہے پھر ایک حدیث پاک سنائی کہ شہنشاہِ کونین ﷺا ارشاد فرماتے ہیں ’’ کہ اللہ نے لوح ِ محفوظ پریہ لکھ دیا ہے ’’اِنِّیْ اَنَا اللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنَا مَنْ رَضِیَ وَالِدَاہٗ فَانَا عَنْہٗ رَاض ٍ‘‘یعنی میں ہی خدا ہوں میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، جس شخص کے والدین اس سے راضی ہیں میں بھی اس سے راضی ہوں۔ ( نزہۃ المجالس)
میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! مذکورہ حکایت و حدیث شریف سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماں کے قدموں کے بوسہ لینے پر داڑھی جو سُنّت رسول ﷺ ہے وہ یاقوت و جواہر سے مرصع ہو جاتی ہے اور ربِّ قدیر نے لوح ِ محفوظ پر اپنے معبود برحق ہونے ساتھ اس بات کابھی ذکرفرمادیا کہ والدین کو خوش رکھنے والو ! بظاہر تمہارے عمل سے والدین راضی ہوتے ہیں لیکن در حقیقت تم ان کو خوش کرکے میری خوشی کے حقدار بن رہے ہو لہٰذا ہم کو چاہئے کہ والدین کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔