عیسائیت کی کھوکھلی بنیادیں
sulemansubhani نے Tuesday، 23 February 2021 کو شائع کیا.
“عیسائیت کی کھوکھلی بنیادیں”
عیسائیت میں کل چار اناجیل ہیں:
1.متی(Mathews)
مارکس(Marks)
3.لوقا(Luke)
4.یوحنا(John)
چرچ وغیرہ میں یوحنا جسے “Gospel of John” کہا جاتا ہے خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔ عیسائیوں کا عقیدہ تثلیث(سیدنا عیسی علیہ السلام کو خدا یا خدا کا بیٹا کہنا معاذاللہ) سب سے قبل اسی کتاب میں نقل کیا گیا ہے ، باقی تین اناجیل میں اس کا تصور بعد میں داخل کیا گیا ۔
اکثر عیسائ مورخین اسی بات کے قائل ہیں کہ یہ کتاب تب لکھی گئ جب لوگوں کی ایک تعداد سیدنا عیسی علیہ السلام کے خدا ہونے کی منکر ہوئ اور “یوحنا”(جسے اس کتاب کا مصنف کہا گیا ہے) سے گزارش کی گئ کہ ایسی انجیل لکھی جائے جس میں یہ عقیدہ شدت سے بیان ہو۔
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ عیسائیت کی اس بنیادی کتاب کا مصنف کون ہے؟؟؟؟
عموما عیسائیوں کی عوام الناس کے ہاں یہ مانا جاتا ہے کہ اس کے مصنف “یوحنا” سیدنا عیسی علیہ السلام کے قریبی حواریوں میں سے تھے لیکن کثیر عیسائ اہل علم اس کی نفی کرتے ہیں۔
انسائکلوپیڈیا برٹانیکا میں ہے :
“اس بات میں کوئ شک نہیں کہ انجیل یوحنا ایک غیر معتبر کتاب ہے ، اس کتاب میں اور متی و یوحنا کے درمیان تضاد پیدا کیا گیا ہے
اس جعلساز مصنف نے کتاب میں یہ دعوہ کیا ہے کہ وہ ہی سیدنا عیسی علیہ السلام کا محبوب حوار یوحنا ہے ۔
ہمیں ان لوگوں پر ترس آتا ہے جو کسی نہ کسی طرح اس فلسفی یوحنا کو یوحنا حواری بنا دیتے ہیں اور یہ غلط راستے پر بھٹک رہے ہیں”
(محاصرات فی النصرانیۃ/یہ اقتباس شیخ ابوزہرہ رحمہ اللہ کی کتاب سے لیا گیا ہے)
استاد لِن کا کہنا ہے :
“پوری انجیل یوحنا مدرسہ اسکندریہ کے کسی طالب علم کی تصنیف ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسری صدی عیسوی میں فرقہ الوجین اس انجیل اور اس میں منسوب تمام چیزوں کا انکاری تھا”
Professor Harold W. Attridge Says:
We know that that was the case with the Gospel of John; by the end of the second century there was a faction among the Roman church leadership that rejected the fourth gospel and said, “We ought not have it.”
“دوسری صدی عیسوی میں چرچ نے اس کتاب کو ماننے سے ہی انکار کر دیا تھا”
یہ اس کتاب کے حالات ہیں جن پر عیسائیوں کے عقائد کی بنیادیں کھڑی ہیں ، نہ اس کے مصنف کا پتہ ہے نہ لکھے جانے کا سال معلوم ، بس اندھی تقلید میں گھری ایک قوم جسے ان کے چرچ نے ذہنی غلام بنا رکھا ہے ۔ اس کتاب میں تواتر کی کمتر صورت بھی موجود نہیں ہے جو کسی آسمانی کتاب یا نبی کیلئے تعلیم کیلئے ضروری ہے ۔
(PHD Assistant Professor Hugo Mendez article on Gospel of John)
سنان علی
23 فروری 2021ء