غیر مقبول چیز کو وسیلہ بنایا جاسکتا ہے تو مقبول کا کیوں نہیں؟
sulemansubhani نے Wednesday، 24 February 2021 کو شائع کیا.
غیر مقبول چیز کو وسیلہ بنایا جاسکتا ہے تو مقبول کا کیوں نہیں؟
ضیائے مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین احمد مدنی خلیفہ امام احمد رضا خان بریلی سے ایک شخص نے پوچھا ! “توسل کے جواز پر کیا دلیل ہے ؟”انہوں نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
لایحب اللہ سورۃ المآئدہ : آیت 35
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ ابۡتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الۡوَسِیۡلَۃَ وَ جَاہِدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِہٖ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۳۵﴾
ترجمہ کنز الایمان
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو (ف٦٦) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ،
اس شخص نے کہا کہ” آیت میں تو وسیلہ سے مراد اعمال صالحہ ہیں “.
حضرت نے فرمایا: کیا ہمارے اعمال مقبول ہیں یا مردود ؟اس نے کہا :”مجھے کیا معلوم”؟
حضرت نے فرمایا :حضور صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہ خداوندی میں مقبول ہیں یا نہیں ؟
اس نے کہا کہ یقیناً مقبول ہیں۔
آپ نے فرمایا: جب اعمال صالحہ کو وسیلہ بنایا جا سکتا ہے، کہ جن کی قبولیت مشکوک ہے ۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ کیوں نہیں بنایا جا سکتا جو یقیناً مقبول ہیں۔
(عقائد و نظریات، از عبدالحکیم شرف قادری صاحب رحمۃ اللہ علیہ، صفحہ 137،مطبوعہ مکتبہ قادریہ لاہور)
احمد رضا رضوی
ٹیگز:-
احمد رضا رضوی