قبر پر تلاوت قرآن
sulemansubhani نے Friday، 26 February 2021 کو شائع کیا.
امام ابن ابی یعلیؒ مصنف صاحب طبقات حنابلہ اپنے شیخ ابو جعفر کے تعارف میں لکھتے ہیں :
انکا مکمل نسب :
أَبُو جَعْفَر عبد الخالق بْن عيسى بْن أَحْمَد بن محمد بْنِ عِيسَى بْن أَحْمَد بْن موسى بْن مُحَمَّد بن إبراهيم بْن عَبْدِ اللَّهِ بْن معبد بْن العباس بْن عبد المطلب
پھر تفصیل ذکر کرنے کے بعد مام ابن ابی یعلی فرماتے ہیں :
وتقدم للصلاة عَلَيْهِ أخوه أَبُو الفضل بجامع المدينة وحفر لَهُ بجنب قبر إمامنا أَحْمَد فدفن فِيهِ وأخذ الناس من تراب قبره الكثير تبركا به.
ان پر انکے بھائی ابو الفضل نے نماز جنازہ پڑھا مدینہ کی مسجد میں اور ان کے لیے امام احمد بن حنبل کی قبر مبارک کے نزدیک زمین کھودی گئی قبر کے لیے اور انکی قبر سے بہت سے لوگ مٹی تبرک کے لیے لے جاتے
اسکے بعد آگے امام ابن ابی یعلی فرماتے ہیں :
ولزم الناس قبره ليلا ونهارا مدة طويلة ويقرأون ختمات ويكثرون الدعاء.
اور لوگوں نے اس کی قبر پر دن رات طویل عرصے تک قرآن کے بہت زیادہ ختم کیے اور بہت زیادہ دعا کی (انکی مزار پر)
ولقد بلغني أنه ختم عَلَى قبره فِي مدة شهور ألوف ختمات.
امام ابن ابی یعلی کہتے ہیں اور مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ انکی قبر مبارک پر ایک مہینے میں قرآن کے ہزاروں ختم ہوئے تھے
(طبقات حنابلہ، جلد 2 ص 241 ، امام ابن ابی یعلی )
دعاگو: اسد الطحاوی