والدین کی نافرمانی کا انجام
والدین کی نافرمانی کا انجام
والدین کی نافرمانی یہ ہے کہ ان کی اطاعت و فرمانبرداری نہ کی جائے، ان کے حقوق ادانہ کئے جائیں اور ایسے کام کئے جائیں جو ان کو ناراض کرنے والے ہوں اور ان کو ایذا پہونچائی جائے خواہ اُف کہہ کر یا تحقیر کی نظر سے دیکھ کر یا ان کی اہانت کے ذریعہ ہو، اللہ کے مقدس کلام، قرآن مجید میں نافرمانی کے معاملہ میں بہت سختی آئی ہے اُن سے تنگ دل اور اُف تک کہنے سے روکا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’فَلاَ تَقُلْ لَھُمَااُفٍّ وَ لَا تَنْھَرْھُمَا‘‘ توتم ان سے ’’اُف ‘‘ بھی نہ کہنا اور نہ انھیں جھڑکنا۔ اور جو لوگ والدین کے لئے ایسا جملہ نکالتے ہیں ان کے بارے میں سخت وعید آئی ہے چنانچہ ارشاد ہے ’’وَالَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْہِ اُفٍّ لَکُمَا اَتَعِدٰنِنِیْ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ وَھُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰہَ وَیْلَکَ اٰمِنْ‘‘ ترجمہ: جس نے اپنے ماں باپ سے کہا اُف تم سے دل پک گیا کیا مجھے وعدہ دیتے ہو کہ پھر زندہ کیا جائوں گا حالانکہ مجھ سے پہلے سنگتیں گزر چکی ہیں اور وہ دونوں اللہ سے فریا د کرتے ہیں تیری خرابی ہو ایمان لا۔ (سورئہ احقاف آیت ۱۷؍ پ۲۶ کنزالایمان)
والدین کا نافرمان کس قسم کے عذاب میں مبتلا ہوتا ہے ؟ اب احادیث کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیں۔