{وقوف مزدلفہ کے بارے میں سُوال وجواب}

سُوال}… مُزدلفہ سے اگر دسویں کی راتوں رات مِنٰی چلا گیا توکیا کفارہ ہے ؟

جواب }… دسویں کی صبح صادِق تاطلوعِ آفتاب یہاں کے وقوف کا وقت ہے چاہے لمحہ بھر کا وقوف کرلیا واجب ادا ہوگیا اوراگر اُس وقت کے دوران ایک لمحہ بھی مزدلفہ میں نہ گزارا تودَم واجب ہوگیا ۔

سُوال}… اگر مزدلفہ میں دسویں رات کوئی سخت بیمار ہوگیا کہ راتوں رات اُسے مکۂ مکرمہ جانا پڑا ۔

اور اس سے صبح کا وقوف ِ مزدلفہ فوت ہوگیا توکیا کرے؟

جواب }…اگر کمزور یا عورت یامریض ہے اوراُسے بِھیڑ میں ضَرر (یعنی ایذا) کا اندیشہ ہے اس وجہ سے راتوں رات چلا گیا تو اس پر کوئی کفارہ نہیں ۔