{قربانی سے متعلق سُوال وجواب }

سُوال }… دسویں کی رَمْی کے بعد اگر جَدّہ شریف میں جاکر تمتع کی قربانی اورحَلْق کرنا چاہیں توکرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب }… نہیں کرسکتے ، کیونکہ جَدّہ شریف حُدُودِ حرم سے باہر ہے جب کہ تمتع اورقِران کی قربانی اورحَلْق کا حُدُودِ حرم میں ہونا واجب ہے ۔ لہٰذا اگر یہ دونوں جَدّہ میں کریں گے تودو دَم واجب ہوجائیں گے ۔

سُوال }… متمتع اورقارن نے اگر رَمْی سے پہلے قربانی کردی یا قربانی سے پہلے حَلْق کردیا، تو کیا کفارہ ہے ؟

جواب }…ان دونوں صورتوں میں دم دینا ہوگا۔

سُوال }… اگر حجِ افراد والے نے قربانی سے پہلے ہی حَلْق کردیا تو ، کیا کوئی سزا ہے ؟

جواب }… نہیں ، کیونکہ مُفرد پر قربانی واجب نہیں اُس کے لئے مستحب ہے اگر قربانی کرنا چاہے تواس کے لئے افضل یہ ہے کہ پہلے حَلْق کرے پھر قربانی ۔