والدین کو رُلانا منع ہے

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ والدین کو پریشان رکھنا اور رُلاناگناہ کبیرہ ہے۔ ’’بُکَائُ الْوَالِدَ یْنِ مِنَ الْعُقُوْقِ وَ الْکَبَائِرِ‘‘ والدین کو رلانا والدین کی نافرمانی ہے اور کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

میرے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! خبر دار اپنے والدین کو کبھی مت رُلانا اور نہ کبھی پریشان کرنا ورنہ اللہ عزوجل ناراض ہو جائے گا اور دامن پر گناہ کبیرہ کا داغ لگ جائے گا۔ اللہ عزوجل رحمت عالم ا کے صدقہ وطفیل اپنے والدین کے ستانے کے جرم سے ہمیں بچائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم۔