جنکے دماغ میں ” دماغ “نہیں وہ کہتے ہیں !

“میرا جسم ، میری مرضی”

ہاں ایک وقت آنے والا ہے، جب زبان پر تالا پڑ جاوے گا

آنکھیں پتھرا جاویں گی، سانس لینا اکھڑ جاوے گی،

جسم کو ان دیکھی ” رسیوں ” سے جکڑ دیا جاوے گا

موت کا جھٹکا ہزار تلوار کے وار سے سخت ہوگا، روح

سختی سے کھینچی جاوے گی، جیسے خار دار کانٹوں

سے روئی کا کمبل کھینچنا !!

ایسی مخلوق کو دیکھے گا جس سے قبل کبھی نہ دیکھا

نہ وہ مرد ہیں، نہ عورت، کہ روایت میں آیا گر بوقت موت

اسے اسکی کریہہ شکل میں دیکھ لے اسکی سزا کے طور

پر کافی ہو

ہاں ہاں !

اسوقت جسم تو تیرا ہی ہوگا مگر مرضی میرے رب قہار و جبار کی ہوگی!

ابنِ حجر

9/3/2021ء