مولانا عبد العزیز نے اسلامی نکتہ نظر سے صوفے ناجائز قرار دیکر انہیں آگ لگادی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے

آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ اسلامی تعلیمات میں تحقیق ، تدبیر اور اجتہادکے جو نادر نمونے علما پیش کررہے ہیں وہ وقت کے ضروری تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں

عنقریب علماء کرام کار ، ٹرین اور جہاز کے اندر لگے ہوئے صوفے بھی جلا کر معاشرے کو مکمل اسلامی بنائیں گے

قوم ویسے ہی ارتغل دیکھ رہی ہے ،جدید سواریاں چھوڑ کر گھوڑسواری کے لئے تیار بیٹھی ہے

محمود اصغر چوہدری