حدیث نمبر 640

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعودسے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پرکھڑے ہوتےتو ہم آپ کی طرف اپنے منہ کرلیتے ۱؎(ترمذی)اورترمذی نے فرمایاکہ اس حدیث کو ہم صرف محمد ابن فضل کی حدیث سے ہی پہنچانتےہیں اور وہ ضعیف ہے حدیث بھول جاتاہے۔

شرح

۱؎ اس طرح کہ آپ کے سامنے والےتو روبقبلہ رہتے اور دائیں بائیں والے قبلہ سے کچھ پھرکر بیٹھتے تاکہ ان کا منہ امام کی طرف ہوجائے،لیکن اب سب ہی روبقبلہ بیٹھتے ہیں تاکہ صفیں سیدھی کرتے وقت دشواری نہ ہو۔

نوٹ:ہمارے ہاں امام کا منبر پرپہنچ کر مقتدیوں کو سلام کرنا منع ہے کیونکہ اس وقت مقتدی جواب نہ دے سکیں گے،امام شافعی کے ہاں جائز ہے۔