أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ‌ ۞

ترجمہ:

وہ ( شراب) سفید اور پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی

الصفت : ٤٦ میں فرمایا : وہ شراب سفید اور پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی ‘ جنت کی شراب کا رنگ دودھ سے بھی زیادہ سفید ہوگا اور یہ صرف جنت کی شراب کی خصوصیت ہے دنیا کی شرائیں مختلف رنگوں کی ہوتی ہیں ‘ اسی طرح جنت کی شراب لذیذ ہوگی اس کے برخلاف دنیا کی شرابیں بد ذائقہ اور کڑوی ہوتی ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 46