حجِ اکبر (اکبری حج)
sulemansubhani نے Saturday، 13 March 2021 کو شائع کیا.
{حجِ اکبر (اکبری حج) }
سُوال }… یہ جو مشہور ہے کہ جُمعہ کو جو حج ہووہ حجِ اکبر ہے یہ کہاں تک دُرست ہے ؟
جواب }…دراصل عمر ہ کو حجِ اصغر کہا جاتاہے لہٰذا اس کے مقابلے میں حج کو حجِ اکبر کہتے ہیں اس میں دن کی کوئی قید نہیں ۔ مولانا حسن رضا خان فرماتے ہیں ؎
نہیں کچھ جمعہ پر موقوف افضال وکرم اس کا جووہ مقبول فرمالے تو ہر حج حجِ اکبر ہے
سُوال }… توکیا جمعہ کے حج کی کوئی بھی فضیلت نہیں ؟
جواب }… خیر ایسا بھی نہیں ۔ عُشّاق کے لئے اس کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺکا حجِ وَداع جمعہ کوواقع ہوا تھا یہی نسبت تمام فضائل کی اصل ہے ۔ نیز ’’مَراقی الفلاح‘‘ کی شرح’’نورالایضاح‘‘ میں ہے کہ جمعہ کا حج ستر (70)حج کے برابر ہے ۔