حدیث نمبر 643

روایت ہےحضرت عمارہ ابن رویبہ سے کہ آپ نے بشر ابن مروان کو منبر پر اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو فرمایا کہ اﷲ تعالٰی ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے کہ اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کریں اور اپنے کلمے کی انگلی سے اشارہ کیا ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ اس حدیث سےموجودہ واعظین عبرت پکڑیں جو ہاتھ نچانچا کر بلکہ خود بھی گھوم ناچ کر وعظ کرتے ہیں صرف داہنے ہاتھ کی کلمے کی انگلی سے اشارہ کرنا چاہیے کہ یہ سنت ہے۔