يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 45
sulemansubhani نے Saturday، 13 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۞
ترجمہ:
ان پر چھلکتی ہوئی شراب کا جام گردش کر رہا ہوگا
الصفت : ٤٥ میں فرمایا : ان پر چھلکتی ہوئی شراب کا جام گردش کررہا ہوگا۔ اس آیت میں کاس کا لفظ ہے کاس شیشے کے پیالے کو کہتے ہیں اگر پیالے میں مشروب نہ ہو تو اس کو کاس نہیں کہتے بلکہ کو ب یا ابریق کہتے ہیں اور جب وہ پیالہ مشروب سے بھرا ہوا ہو تو اسکو کاس کہتے ہیں لیکن توسعا ایک کا دوسرے پر اطلاق کردیا جاتا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 45