کتنا مکار و فریبی ہے یہ جونئیر مرزا پلمبر
sulemansubhani نے Monday، 15 March 2021 کو شائع کیا.
کتنا مکار و فریبی ہے یہ جونئیر مرزا پلمبر۔۔
آپ سمجھیں کہ یہ کیا کہنا چاہتا ہے بریکٹ لگا کر۔ واقعی منافقت اسے ہی کہتے ہیں۔ جو کہتے ہیں کرنے کی نیت ویسی نہیں ہوتی۔۔
“علماءِ کرام قرآنِ کریم کا ترجمہ کرتے ہوئے جب درمیان میں “بریکٹ” ڈالتے ہیں تو اُس وقت کاروائی ڈال رہے ہوتے ہیں، کیونکہ بریکٹ ڈال کر علماء اپنا لقمہ قرآن کے منہ میں ڈالتے ہیں”۔
انجینئر محمد علی مرزا کے Clips میں آپ نے بارہا یہ جملہ سنا ہو گا کہ وہ کس شدّومد کے ساتھ مترجم علماء کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے نظر آتے ہیں، لیکن حیرانگی اس بات کی ہے خود بھی ترجمہ کرتے ہوئے علماء کی اِس غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں، قرآنِ مجید میں اللہ عزوجل صحابہؓ کرام کی شان کے ضمن میں جب یہ جملہ “وکُلّا وَعدَاللہُ الحسنیٰ” کا ترجمہ کرتے کمال ہیرا پھیری کے ساتھ بریکٹ لگا کر اپنا لقمہ قرآن کے منہ میں ڈالتے ہیں کہ (الٹی میٹلی، بالاخر) تمام صحابہؓ جنت میں چلے جائیں گے۔
یہ “بالاخر” کسی لفظ کا ترجمہ ہے؟ یا بریکٹ لگا کر اپنی باطل فکر قرآن کے منہ میں ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، بہرکیف انجینئر صاحب! آپ جس عمل پر علماء کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں، اسی کو اپنے مذموم نظریات کی تائید کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کریں یا ہر کلپ میں بزعمِ خویش مصلحِ اُمّت بننے والی شرلی چھوڑنا بند کر دیں!
دامنِ خیال از ابنِ حافظ