سوچنے اور کرنے کا کام تو یہ ہے کہ

(1) پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟
(2) اسلام کو کون کون سے فکری و نظریاتی چیلنج در پیش ہیں؟
جن گذشتہ امور کے نہ ملنے والے حل میں ساری توانائیاں صرف کر رہے ہیں کیا یہ بہتر ہے یا اس وقت درپیش یلغاروں کے آگے بند باندھنا زیادہ اہم ہے ۔
اسلام کی کشتی میں ہونے والے سوراخوں کی مرمت کرنا ہم پر لازم ہے اور ہم اس کے جوابدہ ہیں

یا سیدنا و مولانا حضرت حیدر کرار اور حضرت سیدنا معاویہ رضى الله تبارك و تعالى عنهما و ارضاهما عنا کے مابین وقوع پذیر ہونے والے مشاجرات کے ۔

ان دونوں کے اعمال کے بارے میں کوئی باز پرس ہم سے ہوگی

یا یہ پوچھا جائے گا کہ اپنے سامنے ہونے والے معاصی و منکرات کی گرم بازاری کو روکنے میں تمھارا حصہ کیا ہے ؟

مفتی خالد محمود