اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 74
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ۞
ترجمہ:
ماسوا اللہ کے برگزیدہ بندوں کے
الصفت : ٧٤ میں فرمایا : سو اللہ کے بر گزیدہ بندوں کے
اس آیت میں کس آیت سیاستثناء فرمایا ہے ‘ بعض علماء نے کہا اس میں الصفت : ٧١ استثناء ہے اور پورا معنی اس طرح ہے : اور ان سے پہلے بھی اکثر پہلے لوگ گم راہ ہوچکے ہیں ماسوا اللہ کے برگزیدہ بندوں کے ‘ اور بعض علماء نے کہا اس کا استثناء الصفت : ٧٣ سے ہے ‘ اور مکمل معنی اس طرح ہے : سو آپ دیکھئے کہ جن کو عذاب سے ڈرایا گیا تھا انکا کیسا انجام ہوا ماسوا اللہ کے برگزیدہ بندوں کے
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 74