أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏ ۞

ترجمہ:

بیشک انہوں نے اپنے آباؤاجداد کو گمراہ پایا

الصفت : ٦٩ میں ہے : بیشک انہوں نے اپنے آبائو اجداد کو گم راہ پایا

کفار کو جو شجرۃ الزقوم اور پیپ ملا ہوا گرم پانی کا عذاب دیا گیا اس کی وجہ بیان فرمائی ہے کہ وہ اپنے گم راہ آبائو اجداد کی اندھی تقلید کرتے تھے اور دلائل اور معجزات سے ان پر جو حق پیش کیا جاتا تھا اس کا انکار کرتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 69