بیماری کے فوائد
{بیماری کے فوائد}
حدیث شریف : حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺاُم السَائب کے پاس تشریف لے گئے ۔ فرمایا تجھے کیاہوا ہے جو کانپ رہی ہے ۔عرض کی بخار ہے خداتعالیٰ اس میںبرکت نہ کرے ۔ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا بُخار کو بُرا نہ کہو کہ وہ آدمی کی خطاؤں کو اس طرح دور کرتاہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کرتی ہے ۔ (بحوالہ مُسلم)
حدیث شریف: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺنے ارشاد فرمایا جب قیامت کے دن اہل بَلا (جو دنیا میں مصیبت وپریشانیوں میں مُبتلا ہوئے ) کوثواب دیا جائیگا توعافیت والے (جوبلاؤں میں مُبتلا نہیںہوئے ) تمنا کریں گے کاش دنیا میں قینچیوں سے ان کی کھالیں کاٹی جاتیں ۔ (بحوالہ ، ترمذی شریف )
{مریض کی عیادت کوجانا}
مریض کی عیادت کو جانا سنّت ہے اور احادیث میں اس کی بہت فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔
حدیث شریف: حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺنے ارشاد فرمایا مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیا توواپس ہونے تک ہمیشہ جنت کے پھل چُننے میںرہا۔ (بخاری ومسلم)
عیادت کے لئے جائے تو کہے }
حدیث شریف: حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ اعظم ﷺایک اعرابی کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے اورعادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عیادت کو تشریف لے جاتے تویہ فرماتے’’لَابَأْسَ طُہُوْراًاِنْ شَآئَ اللّٰہُ تَعَالیٰ ‘‘(کوئی حرج کی بات نہیں ان شاء اللہ یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے ) اس اعرابی سے بھی یہی فرمایا ’’لَابَأْسَ طُہُوْراًاِنْ شَآئَ اللّٰہُ تَعَالیٰ ‘‘۔ (صحیح بخاری)