ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 68
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ ۞
ترجمہ:
پھر بیشک ان کا ضرور دوزخ کی طرف لوٹنا ہوگا
الصفت : ٦٨ میں ہے : پھر بیشک ان کا ضرور جحیم کی طرف لوٹنا ہوگا
مقاتل نے کہا شجرۃ الزقوم سے ملے ہوئے گرم پانی کو پینے کے بعد پھر ان حجیم کی طرف لوٹنا ہوگا۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ وہ گرم پانی پیتے وقت حجیم میں نہیں ہوں گے ‘ اس سے پتا چلا کہ گرم پانی کسی ایسی جگہ پر ہے جو عام دوزخ سے خارج ہے اور وہ دوزخ کا کوئی خاص مقام ہے ‘ جس طرح اونٹوں کو پانی پلانے کے لیے کسی خاص مقام لے جاتے ہیں اسی طرح ان کو دوزخ میں پانی پلانے کے لیے دوزخ ہی کی کسی خاص جگہ پر لے جایا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 68