حاشیہ زیج بہادر خانی
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
فارسی زبان میں زیج بہادر پر بہت کام ہوا ہے کئی تحقیقی مقالات لکھے گئے _ بلکہ متعدد یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے متعدد مقالات معرض تحریر میں آئے۔ مگر زیر نظر حاشیہ ایک قدیم حاشیہ ہے اور معنوی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ قدیم ہونے کے باوجود زیج بہادر خانی کے مباحث و مطالب سمجھنے اور کتاب ادق اور معلق مقامات کو حل کرانے اور ادراک مطالب استخراج نتائج میں بہت ہی معاون و مددگار رہے ۔ جو حضرات، زیجات” میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے یہ حاشیہ کتنا مفید و کار آمد ہے اس کا اندازہ وہ حضرات اس کے مطالعہ کے بعد کر سکیں گے۔ زیج بہادر خانی کی پیچیدہ عبارتوں اور مشکل مباحث کی تسہیل و تنقیح ایسی کر دی ہے “زیج” واقفیت رکھنے والوں کے لیے کتاب کو سمجھنے اور سوالات کو پورا کرنے میں بڑی آسانی پیدا کردی ہے ۔ اور تاریخ عیسوی و تاریخ ہجری ، تاریخ ہبوطی، تاریخ طغیانی، تاریخ رومی اور تاریخ نحتنصری کو سمجھنے اور ان میں سے کسی ایک سے دوسرے کو دریافت کرنے کے لیے سوالات کرنے میں آسانی کردی ہے ۔ نیز نیرین و خمسہ متحیرہ کے اوسات و تقویمات کو سمجھنے اور مطالع بروج و مطالع قمر کے استخراج کی ہوئی راہوں میں ہونے والی دشواریوں کو دور کر دیا ہے۔ نیرین کے اجتماع و مقابلہ نیز کسوف و خسوف کے اوقات کے استخراج اور ہلال کے قابل رویت ہونے و قابل رویت نہ ہونے کے لیے سوالات کو عمل میں لانے اور استخراج نتائج میں نہایت مفید اور کارآمد باتیں تحریر فرمائی ہیں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے ” زیج جدید سلطانی اور زیج ایلغ خانی کے حواشی بھی تحریر فرمائے ہیں۔
─┄┅━━━━★━━━━┅─┄
𝘿𝙤𝙬𝙣𝙡𝙤𝙖𝙙 𝙋𝙙𝙛:-
https://archive.org/details/zeej-e-bahdur-khani-mae-hashiya-mukammal
─┄┅━━━━★━━━━┅─┄
ٹیگز:-