صلہ رحمی اور کشادگی ٔرزق
صلہ رحمی اور کشادگی ٔرزق
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا : جو چاہے کہ اس کے رزق میں فراخی اور اس کی عمر میں درازی ہو تواسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔ ( بخاری شریف )
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث شریف میں مالدار بننے کا عمل بتا یا گیا اور ساتھ ہی ساتھ عمر میں برکت کا سبب بھی بتایا گیا آج مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ رشتہ داروں سے اچھے سلوک کرنے، ان کو گاہے بگاہے تحفہ و تحائف دینے ان کی مالی مدد کرنے کے بجائے، اپنے دوست واحباب وغیرہ کا خیال کرتے ہیںحضور ﷺ نے واضح لفظوں میں بتا دیا کہ رزق میں فراخی اور عمر میں برکت رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے ہی ہوگی ذرا تجربہ کرکے دیکھیں ان شاء اللہ د مالا مال ہوجائیں گیاللہ تعالیٰ ہم سب کو تاجدار کائنات ﷺ کے فرمان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ