اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ

وَ عَلٰی آلِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا نُورَ اللّٰہِ ﷺ

صلہ رحمی کی فضیلت

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! اللہ نے قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے نیز ان کاخیال رکھنے کے عمل کو اپنی رضا مندی کا ذریعہ بتایا اور قطع رحمی کو اپنی ناراضگی نیز روئے زمین پر ناکامی کا سبب بتا یاآیئے قرآن و حدیث کے ذریعہ اس اہم عنوان کوسمجھ کر دل میں اتار نے اور کردار میںسجانے کی کوشش کریں۔ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ ’’وَاتَّقُوْا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَائَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ‘‘ اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔ (پ؍۴ رکوع ؍۱۱ سورئہ نساء، کنز الایمان)

ایک اورجگہ ارشاد فرماتا ہے’’فَھَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِیْ الْاَرْضِ وَتُقَطِّعُوْا اَرْحَامَکُمْ اُوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ فَاَصَمَّھُمْ وَاَعْمٰی اَبْصَارَھُمْ‘‘

ترجمہ:تو کیا تمہارے یہ لچھن نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلائو اور اپنے رشتے کاٹ دویہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور انکی آنکھیں پھوڑ دیں۔ ( پ۲۶؍ رکوع۷،کنز الایمان)

ایک اور جگہ ارشاد فرماتا ہے ’’اَلَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَھْدَ اللّٰہِ ِمنْ م بَعْدِ مِیْثَاقِہٖ وَیَقْطَعُوْنَ مَآاَمَرَ اللّٰہُ بِہٖ اَن یُّوْصَلَ وَیُفْسِدُ ْو نَ فِیْ الْاَرْضِ اُولٰئِکَ ھُمُ الْخَاسِرُوْنَ‘‘ترجمہ: وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں پکا ہونے کے بعداور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑ نے کا خدا نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں وہی نقصان میں ہیں۔ (کنز الایمان)