فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 73
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ ۞
ترجمہ:
سو آپ دیکھئے کہ جن کو ڈرایا گیا ان کو کیسا انجام ہوا
الصفت : ٧٣ میں فرمایا : سو آپ دیکھئے کہ جن کو عذاب سے ڈرایا گیا تھا ان کا کیسا انجام ہوا
ہر چند کہ اس آیت میں بہ ظاہر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب ہے لیکن اس سے مقصود کفار کو خطاب کرنا ہے ‘ کیونکہ ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کی قوم اور عاد اور ثمود نے اپنے اپنے بنیوں کی تکذیب کی تو ان پر کیسا عذاب آیا اور انہوں نے مکہ سے مختلف مقامات پر سفر کے دوران ان کے عذاب کے آثار کا مشاہدہ بھی کرلیا ہے تو وہ اس سے نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 73