وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 78
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اور ہم نے ان کا ذکر بعد والوں میں باقی رکھا
الصفت : ٧٨ میں فرمایا : اور ہم نے ان کا ذکر بعد والوں میں باقی رکھا
قتادہ نے کہا اسکا معنی یہ ہے کہ بعد میں آنے والی نسلوں میں اللہ تعالیٰ نے ان کے ذکر خیرکو جاری رکھا ‘ مجاہد نے کہا اس کا معنی یہ ہے کہ بعد میں آنے والے انبیاء ان کی تعریف اور تحسین فرماتے رہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 78