أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ ۞

ترجمہ:

اور ہم نے ان ہی کی اولاد کو باقی رہنے والا بنادیا

حضرت نوح (علیہ السلام) کی اولاد کا مصداق اور حضرت نوح (علیہ السلام) کے بعض فضائل

الصفت : ٧٧ میں فرمایا : اور ہم نے انی ہی کی اولاد کو باقی رہنے والا بنادیا

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا حضرت نوح (علیہ السلام) کے بعد دنیا میں جس قدر لوگ ہیں وہ سب حضرت نوح (علیہ السلام) کی اولاد سے ہیں ‘ ان کے تین بیٹے تھے ‘ سام ‘ حام اور یافث ‘ تمام عرب اور عجم سام کی اولاد ہیں اور روم ‘ ترک اور صقالبہ یافث کی اولاد ہیں اور سوڈانی حام کی اولاد ہیں۔ (معالم التنزیل ج ٤ ص ٣٤)

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 77