أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ۞

ترجمہ:

اور ان سے پہلے بھی اکثر پہلے لوگ گمراہ ہوچکے ہیں

الصفت : ٧١ میں فرمایا : اور ان سے پہلے بھی اکثر پہلے لوگ گم راہ چکے ہیں

یعنی آپ کی قوم قریش سے پہلے جو سابقہ امتیں گزری ہیں انکو بھی ابلیس نے گم راہ کردیا تھا ‘ اس آیت میں اور اس کے بعد کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی سید نا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے کہ اگر آپ کی قوم آپ کی ہدایت کو قبول نہیں کررہی تو اس میں کوئی رنج اور تشویش کی بات نہیں ہے ‘ آپ سے پہلے جو اقوام گزری ہیں انہوں نے بھی انبیاء سابقین کی ہدایت کو قبول نہیں کیا تھا۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 71