وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 72
sulemansubhani نے Saturday، 20 March 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اور بیشک ہم ان میں عذاب سے ڈرانے والے بھیجے تھے
الصفت : ٧٢ میں فرمایا : اور بیشک ہم نے ان میں عذاب سے ڈرانے والے بھیجے تھے
اس سے پہلے بھی رسولوں کو بھیجا جاتا رہا تھا اور ان کی قومیں ان کی تکذیب کرتی رہیں تھیں ‘ سو جس طرح گزشتہ رسول اپنی قوموں کی ہٹ دھرمی اور حق سے انحراف اور اندھی تقلید پر صبر کرتے تھے سو آپ بھی اسی طرح صبر کریں ‘ اور جس طرح ان رسولوں نے اپنی قوم کے انکار اور عناد کے باوجود اللہ کی طرف دعوت دینے اور صراط مستقیم کی طرف ہدایت دینے کو ترک نہیں کیا تھا ‘ سو آپ بھی اسی طریقہ سے اپنے مشن کو جاری رکھیں اور شدوہدایت کا سلسلہ قائم رکھیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 72