کوئی رشتہ داری توڑے تو آپ جوڑو۔ ۔ ۔ ۔
کوئی رشتہ داری توڑے تو آپ جوڑو۔ ۔ ۔ ۔
حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بدلہ چکانے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں صلہ رحمی کرنے والاوہ ہے کہ جب اس سے رشتہ داری توڑی جائے تب بھی وہ صلہ رحمی کرے۔ (بخار ی شریف)
سبحان اللہ !میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث سے یہ بات سمجھ میں آئی کہ کسی بھی قیمت پر کوشش کریں کہ رشتہ داروں سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے نہ پائے اگر کوئی رشتہ دار ہم سے اچھا سلوک کرے اور ہم بھی اچھا سلوک کریں تو یہ اچھی بات ہے لیکن صحیح معنوں میں صلہ رحمی یہ ہے کہ اگر ہمارا رشتہ دار ہم سے اچھا سلوک نہ بھی کرے تب بھی ہم اس سے اچھا سلوک کریںانشاء اللہ اس کی برکتیں نظر آئیں گی بلکہ وہ خود سے رشتہ داری توڑ بھی دے تب بھی ہم جوڑ نے کی کوشش کریں خواہ اسے جوڑ نے پر وہ ہمیں برا بھلا کہے ہم کو اس کی بات کا نہیں حضورﷺ کے فرمان کا خیال رکھنا ہے اللہ عزوجل ہم سب کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔