سیدنا انس بن مالک کہتے ہیں ، رحمت عالم ﷺ نے ہم سے فرمایا:

کیا تمھیں بتاؤں کہ تمھاری کون سی عورتیں جنتی ہیں ؟

ہم نے عرض کی: حضور کیوں نہیں ، ضرور ارشاد فرمائیں !

فرمایا: ( وہ عورت جو شوہر سے ) محبت کرنے والی ہو ، کثیر اولاد والی ہو ، جب اُسے غصہ آئے ، یا اس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے ، یا اس کا خاوند اس سے ناراض ہوجائے تو کہے:

” میرا ہاتھ ، آپ کے ہاتھ میں ہے ؛ میں نے اس وقت تک نہیں سونا ، جب تک آپ راضی نہیں ہوجاتے ۔ “

( انظر: الترغیب والترھیب من الحدیث الشریف ، کتاب النکاح ، باب ترغیب الزوج فی الوفاء ، ص 358 ، ر 2902 ، ط دارالکتاب العربی بیروت ، س 2014 ء )