اسلامی کتب

موضوع : رد تفصیلی روافض

زیر نظر کتاب ضرب حیدری شیخ الحدیث علامہ مولانا غلام رسول قاسمی صاحب نقشبندی کی تصنیف لطیف ہے۔

اس پر فتن دور میں جہاں دوسرے قسم کے فتنوں نے سر اٹھایا ہے وہیں اہل سنت کا لبادہ اوڑھ کر رافضیت کو بھی خوب پروان دی جارہی ہے۔ اور قرآن و حدیث کی جاہلانہ و غالیانہ تحریفات اور علمی سرقہ کر کے عوام اہل سنت کو گمراہ وبددین کیا جا رہا ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیاسی خلیفہ تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ باطنی خلیفہ، بات یہیں تک رک نہیں گئی بلکہ بغض سیدنا ابو بکر صدیق میں یہ بھی کہہ دیا کہ سیاسی خلافت کا دائرہ فرش تک ہے ولایت کا دائرہ عرش تک ہے۔

یہ بات منھج اہل سنت کے خلاف ہے، اس قسم کی مزید بیباکیاں بھی کی جانے لگی ہیں۔

مصنف موصوف نے ان تمام کا احاطہ کرتے ہوئے تمام اعتراضات و شکوک وشبہات کا مدلل و جامع جواب دیا ہے۔

کتاب کے چند مندرجات درج ذیل ہیں :

٭) تفصیلی رافضیوں کاتعارف

٭) انکا طریقہ واردات

٭) نعراہ حق چار یار

٭) فضیلت شیخین پر اجماع امت

٭) تفضیلیوں کے چودہ سوالات کے جوابات

٭) تفضیلیوں کو غلطی کہاں سے لگی

٭) تفضیلیوں کا شرعی حکم

٭) چودھویں صدی کے جید علماء کرام و مشائخ عظام کے فیصلے