أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

اللہ وہ جو تمہارا اور تمہارے پہلے باپ داد کا رب ہے

الصفت : ١٢٨۔ ١٢٥ ہے : کیا تم بعل کی عبادت کرتے ہو ! اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو ؟۔ اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے۔ تو انہوں نے ان کی تکذیب کی پس بیشک وہ ضرور (عذاب پر) پیش کیے جائیں گے۔ ماسوا اللہ کے برگزیدہ بندوں کے۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 126