أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۞

ترجمہ:

بیشک وہ دونوں ہمارے کامل مومن بندوں میں سے ہیں

الصفت : ١٢٢ میں فرمایا : وہ دونوں ہمارے کامل مومن بندوں میں سے ہیں ‘ اس سے مقصود اس پر تنبیہ کرنا ہے کہ سب سے بڑی فضیلت اور سب سے بڑا شرف ایمان کامل سے حاصل ہوتا ہے ‘ ایمان سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی تمام صفات اور اس کے رسولوں اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کرنا ہے ‘ اور ایمان کا کمال یہ ہے کہ اس کے تمام احکام پر عمل کیا جائے۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 122