تعزیت
sulemansubhani نے Tuesday، 23 March 2021 کو شائع کیا.
تعزیت }
تعزیت سنّت ہے ۔
حدیث شریف: جو کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کرے اسے اسی کے مثل ثواب ملے گا۔ (ترمذی وابنِ ماجہ)
مسئلہ: قبرستان میں تعزیت کرنا بدعت ہے۔ (ردالمختار)
مسئلہ : تعزیت کاوقت موت سے تین دن تک ہے اس کے بعد مکروہ ہے اس لئے کہ اس سے غم تازہ ہوتاہے مگر جب تعزیت کرنے جائے اورجس کی تعزیت کرنی ہے وہ موجود نہ ہو تو بعد میں تعزیت کرنے میں حرج نہیں۔ (ردالمختار)
مسئلہ : تعزیت ان الفاظ سے کرے ’’خدا تعالیٰ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اوراس کے نزدیک ہر چیز ایک میعاد مقرر کے ساتھ ہے ۔(عالمگیری)
ٹیگز:-
تعزیت , محمد شہزاد ترابی