أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ۞

ترجمہ:

موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو

الصفت : ١٢٠ میں حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون پر سلام بھیجنے کا ذکر ہے اس میں ان کی تعظیم اور توقیر کا بیان ہے ‘ اور ہمیں یہ ہدایت دی ہے کہ ہم بھی جب ان کا نام لیں تو ان پر سلام بھیجیں اور کہیں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت ہارون (علیہ السلام) ۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 120