أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ ۞

ترجمہ:

اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بہت بڑی مصیبت سے نجات دی

الصفت : ١١٥ میں ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بہت بڑی مصیبت سے نجات عطا فرمانے کا ذکر ہے ‘ اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرعون اور اس قوم کو غرق کردیا اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور بنی اسرائیل کو سلامتی سے سمندر کے پار گزار دیا۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 115