بہترین انسان
بہترین انسان
حضرت دُرَّ ہ بنت ابولہب رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے آپ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کی خدمت بابرکت میں عرض کیا یا رسول اللہﷺ سب سے اچھا انسان کونسا ہے ؟ تو آقائے کائنات ﷺ نے فرمایا جو سب سے زیادہ رب تعالیٰ سے ڈرے اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرے اور نیکیوں کا حکم دے اور برائیوں سے روکے۔
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!آ ج مال وزر کی فراوانی اقتدار کے ہوتے ہوئے، شہرت کے باوجود ہم کو برا سمجھا جاتا ہے وجہ کیا ہے ؟ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ تاجدار کا ئنات ﷺ نے جن خوبیوں کے مالک کو سب سے اچھا انسان کہا ہے وہ خوبیاں ہمارے اندر نہیں ہیں وہ خوبیا ں یہ ہیں(۱) خوفِ خدا رکھنے والا (۲)رشتہ داروں کی ساتھ سب سے زیادہ حسن سلو ک کرنے والا(۳)نیکیوں کا حکم دینے والا (۴)برائیوں سے منع کرنے والا۔
کیا ان خوبیوں کو امیر و غریب اختیا ر نہیں کر سکتا ؟ یقینا کرسکتا ہے بس عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ پھر دیکھئے اللہ عزوجل کتنی عزت عطا فرماتا ہے بلکہ ایسا شخص بارگا ہِ رسولﷺ سے اچھا انسان ہونے کی سند حاصل کرلیتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو مذکورہ خوبیوں کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔